ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

وزیر توانائی حماد اظہر کا فیصل آباد ریجن میں لوڈشیڈنگ پر بڑا ایکشن

datetime 23  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /فیصل آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے فیصل آباد ریجن میں لوڈشیڈنگ پر ایکشن لیتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر سی ای او فیسکو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ جمعہ تک قائمقام سی ای او فیسکو تعینات کردیا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ عید کے روز خراب فیڈرز کی مرمت میں تاخیر برتنے پر انکوائری کرائی جائے گی۔دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ فیسکو غفلت کے باعث لوگوں نے کافی مشکل کا سامنا کیا ہے، جو آفیسر بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں غفلت برتے اسکے خلاف ایسا ہی ایکشن ہونا چاہئیے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کو بروقت رلیف دینا انکی ذمہ داری ہے ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث فیصل آباد ریجن کے بعض پاور فیڈرز ٹرپ ہو گئے تھے جن میں سے اکثریت کو بحال کر دیا گیا ہے، جو فیڈرز ابھی تک فالٹ میں ہیں ان کو بھی اگلے ایک گھنٹے تک بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث بعض فیڈرز ٹرپ کرنیکی وجہ سے فیصل آباد ریجن متاثر ہوا تھا تاہم اکثر فیڈرز بحال ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا وفاقی وزیر نے بجلی کے فیڈرز پر فالٹ دور کرنے کیلئے تمام عملے کو فوری حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو عملہ اور افسران عید کی چھٹیوں پر ہیں ان کو فوری حاضری یقینی بنانے کے احکامات دے رہے ہیں۔ عملہ کو شکایات دور کرنے اور املاک کے نقصانات کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…