افغان کانفرنس کو ملتوی کرنے کو احسن اقبال نے بڑی سفارتی ناکامی قرار دیدیا

19  جولائی  2021

ناررووال (این این آئی)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی پر حملے پر وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو استعفیٰ دینا چاہیے،افغان کانفرنس کو ملتوی کرنا پڑا، یہ بڑی سفارتی ناکامی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹی وی پر بیٹھ کر اداکاری کر کے نمبر بنانے کی کوشش کی، امریکا نے کہہ دیا ہم نے تو اڈے مانگے ہی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بدقسمتی سے پاکستان کے تمام سیکیورٹی اداروں کو پولیٹیکل ٹاسک دیئے گئے ہیں، پہلے سیکیورٹی اداروں کو کہا گیا کہ گلگت بلتستان الیکشن جیت کے دو، اب سیکیورٹی اداروں کو آزاد کشمیر الیکشن کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دور میں آئی بی نے دہشت گردی کے خلاف کارہائے نمایاں خدمات انجام دیئے، آج پوری کی پوری آئی بی کو سیاسی مخالفین کے خلاف جھونک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، افغان سفیر کی بیٹی پر حملے پر وزیرِ داخلہ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ افغان کانفرنس کو ملتوی کرنا پڑا، یہ بڑی سفارتی ناکامی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹی وی پر بیٹھ کر اداکاری کر کے نمبر بنانے کی کوشش کی، امریکا نے کہہ دیا ہم نے تو اڈے مانگے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے تو امریکی صدر کو نو نو کہہ کر 6 ایٹمی دھماکے کیئے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ عوام اشیائے خورونوش جب خریدتے ہیں تو آپ کو گالیاں دیتے ہیں، نواز شریف کے مقدر میں قوم کی دعائیں ہیں آپ کے مقدر میں قوم کی گالیاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…