اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

معذور شہری کے قرض کی رقم وصول کرنے کیلئے تعاون مانگنے پر پولیس نے رقم کا مطالبہ کر دیا ، جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(آن لائن) ڈومیل کے معذور شہری نے قرض کی رقم وصول کرنے کیلئے پولیس سے تعاون مانگا تو پولیس نے بھی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیدی تحصیل ڈومیل کے علاقہ دوا غاڑہ بیزن خیل کے معذور نوجوان حق دار علی نے اپنے رشتہ دار نقیب اللہ کے ہمراہ بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

ایک سال قبل میں نے اپنے دوست عبدالقدوس کو 14 لاکھ 58 ہزار روپے قرض حسنہ دیا تھا جن کا ان کے گھر والوں کو بخوبی علم تھا تاہم میرا دوست اس دوران فوت ہوگیا اب متوفی دوست کا بیٹا اصحاب اور بھائی شیر نواب قرض کی رقم دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور قرض کی رقم کے بدلے اراضی بھی نہیں دے رہے جس پر انصاف کیلئے ڈی آئی جی بنوں ریجن ساجد علی کو اپنی تحریری فریاد پیش کی جنہوں نے ایس ایچ او ڈومیل کو کاروائی کی ہدایت کی اور ایڈیشنل ایس ایچ او ڈومیل واجد علی کو مزید کاروائی کیلئے سپرد کیا جنہوں نے مذکورہ شخص کے پاس جانے کیلئے سرکاری گاڑی کیلئے ڈیزل ڈالنے کیلئے پانچ ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی کہا کہ اگر یہ قرض کی رقم ہم نکال لیں تو اس میں ہمارا کتنا حصہ ہوگا لیکن غربت کے باعث میرے جیب میں پڑے پندرہ سو روپے میں اُنہیں ایک ہزار روپے دے کر تعاون کرنے کی اپیل کی تین دن گزرنے کے بعد جب میں معلومات کرنے کیلئے تھانہ گیا تو ایڈیشنل ایس ایچ او کا لہجہ یکسر تبدیل تھا اور مجھے بیساکھی باہر رکھ کر کمرے میں آنے کو کہا مگر میں نے کہا کہ میں بیساکھیوں کے بغیر مسجد بھی نہیں جاسکتا اور قرض مانگنے سے منع کرتے ہوئے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیدیتے ہوئے کہا کہ آفسران بالا بھی کچھ نہیں کرسکتے آپ

خاموش بیٹھ جائیں جس کے بعد مجبوراً مقامی پولیس سے مایوس ہوکر پریس کلب آیا ہوں میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او بنوں سے مطالبہ ہے کہ میری قرض کی رقم دلانے کیلئے پولیس میری مدد کرے اور متعلقہ ایڈیشنل ایس ایچ او ڈومیل کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے نشان عبرت بنایا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…