لاہور(این این آئی )پاک فوج کے ریٹائرڈ افسروں کے لئے اچھی خبر ،حکومت نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لئے ریٹائرڈ افسر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس میں
ریٹائرڈ فوجی افسران کی بھرتی پر عائد پابندی ہٹانے کے لئے درخواست کی گئی تھی، حکومت کی جانب سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تین سیٹوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، ان سیٹوں پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اور ریٹائرڈ کرنل کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بھرتی کیا جائے گا، مطلوبہ قابلیت میں امیدوار ریٹائرڈ افسران کا فوج کی انفنٹری یونٹ سے ہونا اہمیت رکھے گا، بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ افسران کو ایک لاکھ 75ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ حکام کے مطابق صوبے میں سی پیک کے پانچ اور اٹھاسی دیگر پراجیکٹس پر غیر ملکیوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے لئے ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔