ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

انکار کے ڈر سے کبھی شادی کیلئے پرپوز نہیں کرسکا جس لڑکی کو پسند کرتا تھا وہ اب دادی بن چکی ،سلمان خان

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) دبنگ خان کے مداحوں کو ہمیشہ سے ہی تجسس رہا ہے کہ سپراسٹار شادی کیوں نہیں کررہے بالآخر 55 سالہ اداکار نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاہی دی۔

بالی ووڈ اداکار دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی جب کہ اداکاروں سے لیکر مداحوں تک سب کو ہی بے صبری سے انتظار ہے کہ سلو میاں کب شادی کا اعلان کریں گے تاہم 55 سالہ اداکار ابھی بھی شادی کے موڈ میں نہیں اور وہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے بالا?خر خود انہوں نے وجہ بتادی ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بگ باس سیزن 13 کے دوران سلمان خان نے شو میں اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کاجول کو مدعو کیا تھا، شو میں ایک گیم کھیلتے ہوئے سلو میاں نے کہا کہ ایک لڑکی تھی جس کو میں پسند ضرور کرتا تھا تاہم کبھی اس لڑکی سے اظہار نہیں کیا۔سلمان خان نے شو کے دوران اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن سے کہا کہ وہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی تھی اور اس بات کا مجھے بعد میں علم ہوا تاہم انکار کے ڈر سے نہ تو میں اس لڑکی سے کبھی اظہار محبت کرسکا اور نہ ہی شادی کی بات۔دبنگ خان نے مزید کہا کہ تقریباً 15،20 سال پہلے جب اس لڑکی سے ملا تو وہ دادی بن چکی تھی اور اس نے مجھ سے کہا کہ میرے پوتے تمہارے مداح ہیں اور تمہاری فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں، سلمان خان نے کہا مجھے اس سے شادی نہ ہونے کا کوئی پچھتاوا نہیں کیوں کہ اگر میں اس سے شادی کرتا تو آج دادا بن چکا ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…