جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

2000 میں مقابلہ حسن جیتنے کے دوران کا لباس اترنے کے قریب تھا، پریانکا چوپڑا کے اہم انکشافات

datetime 18  جولائی  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ داکارہ 38 سالہ پریانکا چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی کسی امریکی شخص سے شادی ہوجائے گی۔پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں خود سے 11 سال کم عمر امریکی گلوکار 27 سالہ نک جونس سے بھارت میں

مسیحی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی۔شادی سے محض کچھ عرصہ قبل ہی دونوں میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں میں عمر کے فرق ہونے کی وجہ سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناکر ایسے طعنے بھی دئیے گئے تھے کہ وہ امریکا میں سیٹل ہونے کیخاطر ولایتی شخص سے شادی کر رہی ہیں۔شادی کے بعد پریانکا چوپڑا بھارت سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور اب وہ شوہر کے ساتھ وہیں رہتی ہیں، تاہم وہ وقتا بوقتا بھارت آتی رہتی ہیں،شادی کے بعد وہ صرف ایک ہی بولی وڈ فلم (اسکائے از پنک) میں دکھائی دی تھیں اور اب ان کا فوکس بھارتی فلم انڈسٹری کے بجائے امریکی فلم انڈسٹری ہے۔شادی کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر پریانکا چوپڑا نے معروف امریکی میگزین پیپلز کے ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی حیران کن انکشافات کیے۔پیپلز کے مطابق پریانکا چوپڑا نے پیپلز ان 10 نامی پروگرام میں اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے نہ تو امریکی شخص سے شادی کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور نہ ہی انہیں پہلے کبھی اس طرح کا خیال آیا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔ نک جونس سے شادی کرنے کا خیال انہیں اچانک آیا اور اب شادی کے 2 سال بعد وہ ان کے ساتھ مطمئن زندگی گزار رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے پروگرام میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سال 2000 میں مقابلہ حسن جیتنے کے دوران ان کا لباس اترنے کے قریب تھا۔اداکارہ کے مطابق مس ورلڈ کے مقابلے کے دوران جو لباس انہوں نے پہن رکھا تھا وہ ان کے جسم سے ٹیپ کی مانند چپکایا گیا تھا اور دوران تقریب وہ ٹیپ خراب ہوگئی تھی اور ان کا لباس اترنے والا تھا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایسا ہونے پر انہیں ایک ترکیب سوجھی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں کو بھارتی نمستے کے انداز میں ملادیا اور لوگ سمجھنے لگے کہ وہ نمستے کر رہی ہیں تاہم در حقیقت انہوں نے لباس کو نیچے اترنے سے روکنے کیلئے ایسا کیا تھا۔پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ کیریئر میں دوسری مرتبہ انہوں نے 2018 کے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ کے دوران خراب لباس پہنا، جس کے باعث انہیں کافی پریشانی ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے میٹ گالا پر سرخ رنگ کے لباس اور سنہری رنگ کا ہیلمٹ طرز کا جو جالا پہنا تھا، اس سے انہیں کافی پریشانی ہوئی۔پریانکا چوپڑا کے مطابق سنہری رنگ کے جالے کو اس قدر ٹائٹ بنایا گیا تھا کہ اسے پہننے کے بعد انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی اور وہ درست طریقے سے سانس نہیں لی پا رہی تھیں۔انہوںنے بتایاکہ ان کی شکایت کے بعد سنہری رنگ کے جالے کو دوبارہ بنایا گیا، تاہم اس باوجود انہیں اس میں مشکل ہوئی اور وہ میٹ گالا کے رات کے کھانے کے وقت سخت ذہنی اذیت کا شکار رہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…