جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سلمان خان جنہوں نے اب اپنی شادی پر بات کرنے سے اجتناب بھی برتنا شروع کردیا ہے، 1990 میں قیامت گرل کے نام سے مشہور جوہی چاؤلہ کے نہ صرف زبردست فین تھے بلکہ ان کے والد سے باقاعدہ خود شادی کے لیے درخواست بھی کرچکے تھے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ کے مطابق سابقہ مس انڈیا جوہی چاؤلہ کی اس وقت

تمام فلمیں سپر ہٹ ہو رہی تھیں جب کہ سلمان خان کچھ زیادہ مشہور نہیں تھے مگر جوہی چاؤلہ کے ساتھ گھر بسانے کے آرزو مند تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق خود سلمان خان نے اپنے چیٹ شو میں بتایا کہ جوہی بہت سوئٹ اور پیاری تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود جوہی کے والد سے پوچھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے؟ تو انہوں نے منع کردیا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاید وہ جوہی چاؤلہ کے والد کو پسند نہیں آئے تھے اوریا پھر جوہی کے لیے موزوں نہیں لگے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہی چاؤلہ اور سلمان خان کو لے کر ایک ڈائریکٹر فلم بنانے کے خواہش مند تھے تو انہوں نے آفر دی لیکن پہلے جوہی نے آفر کو لٹکایا اور پھر فلم کرنے سے منع کردیا۔سلمان خان کا اس پر کہنا تھا کہ جوہی چاؤلہ ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کر رہی ہیں۔جوہی چاؤلہ نے 1995 میں کاروباری شخصیت جے مہتا سے شادی کرلی تھی۔ جے مہتا کی یہ دوسری شادی تھی۔دلچسپ بات ہے کہ سلمان خان ایک مرتبہ ایشوریہ رائے کے گھر بھی شادی کا وعدہ لینے رات کو پہنچے تھے اور چونکہ ایشوریہ اس وقت کیرئیر بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھیں تو انہوں نے کوئی وعدہ نہیں کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ آگئی جو کبھی ختم نہ ہوئی۔دوسری جانب بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا انکے شائقین بیصبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن امکان ہے کہ یہ انتظار اب مزید ایک سال طویل ہوسکتا ہے۔سلمان خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم ابھی بھی عید پر ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈائون جاری رہا تو ہوسکتا ہے فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔اداکار نے مزید کہا کہ لوگ اپنا خیال رکھیں،فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو سکتا ہے کورونا کا زور ٹوٹ جائے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سلمان خان نے تھیٹر مالکان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فلم کو اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…