جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

“پینٹ پہننا بھول گئی ہو”‎ ارطغرل غازی کی بیوی کا لباس دیکھ کر پاکستانی غصے میں آ گئے‎‎

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے معروف اداکار اور پاکستانیوں کے ہردلعزیز کردار ارطغرل غازی کے بیٹے کی پانچویں سالگرہ منائی گئی، سالگرہ کے موقع پر اداکار کی اہلیہ نیسلیہ نے جو لباس پہنا اس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،

دونوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی اور اس خوبصورت دن کی مناسب سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ پانچویں سالگرہ کے موقع پر نوجوان عمیر کو مبارکباد دینے کی بجائے، پاکستانیوں نے اپنی تمام تر توجہ اس کی والدہ نیسلیہ کی ڈریسنگ پر مرکوز کر دی، پاکستانی ارطغرل غازی کی اہلیہ کا لباس دیکھ کر بھڑک اٹھے، ہر کسینے اپنی بساط کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کیا، محمد الیاس نامی صارف نے کہا کہ یہ پینٹ پہننا بھول گئی، مزید لکھا کہ ترکی کے مذہبی لوگوں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے جن کی خواتین اسلامی لباس استعمال کر رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت آزاد ہو گئے ہیں جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ایک اور صارف نے استغفراللہ کہنا ہی مناسب سمجھا۔ محمد عباس نامی صارف نے کہا کہ پہلی بات یہ کہ سالگرہ منانا اسلام میں منع ہے دوسری بات ان کا لباس دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ اسلامی لڑکی ہے یہ لوگ بس ڈرامہ ہی بنا سکتے ہیں اور یہ اچھا ڈرامہ تھا۔ نور سحر نامی صارف نے اسے مکروہ لباس قرار دیا، اسامہ خان نے کہا کہ یہ تو ڈرامے سے ہٹ کر مسلمان ہی نہیں لگتے۔ غرض تنقید کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ترکی میں زیادہ تر لوگ اسلامی کلچر کو ترجیح دیتے ہیں۔ غرض پاکستانیوں نے خاتون کے لباس پر کھل کر تنقید کی ہے اور کسی نے بھی اس موقع پر بچے کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی بلکہ سب اس کی والدہ کے لباس پر ہی بحث کرنے میں مصروف ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…