ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث تیسرے” نامعلوم شخص” کی تلاش واقعہ کے وقت اور بعد میں کیا ہوا؟سلسلہ علی خیل کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی )اسلام آباد میں افغان سفیرکی بیٹی کے اغوا اورتشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ کوہسارمیں افغان سفیرکی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں اغوا اورتشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ابتدائی بیان میں لڑکی نے بتایا کہ گھر سے

کچھ دور ٹیکسی میں شاپنگ کیلئے گئی تھی۔ واپسی کیلئے دوسری ٹیکسی میں سوارہوئی جوکچھ دیر بعد راستے میں روک دی گئی۔اچانک ایک شخص آیا اور ٹیکسی میں سوار ہوکر مجھ پرتشدد کرنے لگا۔ تشدد کے باعث میں بے ہوش ہوگئی ، آنکھ کھلی توپارک میں گندگی کے ڈھیر پر تھی۔اطلاعات ہیں کہ پولیس نے گزشتہ روز2 ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا تھا۔ تیسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے حقائق سامنے لائیں۔ دوسری جانب پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے میری بیٹی بچ گئی ہے اب خود کو بہتر محسوس کررہی ہے ،غیر انسانی حملے کی دونوں ممالک کے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں افغان سفیر نجیب اللہ نے کہاکہ گزشتہ روز میری بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا اور اس پر تشدد کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کی مہربانی سے میری بیٹی بچ گئی اور اب وہ خود کو بہتر محسوس کررہی ہیں۔ افغان سفیر نے کہاکہ اس غیر انسانی حملے کی دونوں ممالک کے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں،ہمدردی کے پیغامات کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…