جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بھارتی صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت افغان طالبان کا اہم بیان سامنے آ گیا

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) صحافی دانش صدیقی کی موت کے بعد افغان طالبان نے صحافیوں کو جنگی علاقے میں داخل ہونے سے قبل طالبان کو آگاہ کرنے کا کہہ دیا۔خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان سے امریکا سمیت نیٹو افواج کا انخلاء شروع ہوتے ہی افغان طالبان نے درجنوں اضلاع پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا جب

کہ کئی اضلاع پر حاکمیت قائم کرنے کیلئے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز سے منسلک بھارتی صحافی دانش صدیقی کی موت کے بعد طالبان نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تمام صحافی جنگی علاقوں میں داخل ہونے پہلے آگاہ کریں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں علم نہیں کہ صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت کسی کی فائرنگ سے ہوئی، ہمیں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے صحافی کی موت پر افسوس ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کے جنگی علاقوں میں بغیر اطلاع کے داخل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جو بھی صحافی جنگی علاقے میں داخل ہو وہ ہمیں مطلع کرے تاکہ ہم صحافیوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔خیال رہے کہ افغان علاقے اسپین بولدک میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے درمیان رائٹرز خبرایجنسی کا بھارتی صحافی دانش صدیقی ہلاک ہوگیا تھا۔افغان میڈیا نے کہا تھا کہ بھارتی جرنلسٹ کچھ عرصے سے قندھار میں جھڑپوں کی کوریج کررہے تھے، بھارتی جرنلسٹ 16 جولاء کی صبح ہی افغان فورسز کیساتھ اسپین بولدک کوریج کیلئے آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…