کراچی (این این آئی) پی آئی اے نے عید الاضحی کے موقع پر مسافروں کیلئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، کراچی سے اسلام آباد کے لیے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلاین (پی آئی اے) نے عید الاضحی پر کراچی سے اضافی
پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے ، پی آئی اے 20اضافی پروازیں آپریٹ کرے گی ، اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کے لیے 14پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد کے لیے یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ کراچی سے لاہور کے لیے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کرے گی۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے 16جولائی کو دوحہ سے 2خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اے نے دبئی، دوحہ اور بحرین سیپاکستان کے لیے 18 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا