جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم قرار دیدیا

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم قرار دیدیا ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے غریب عوام سے آٹے، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی بھی چھین لی ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی غلام حکومت عوام کو مہنگائی،

بے روزگاری کی غلام بناچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کو کرپشن کی سہولت دینے والے عمران صاحب نے کھانے پینے پر عوام کو دی جانے والی رعایت چھین لی ۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں عوام سے آٹا چینی گھی دوائی، تعلیم، صحت، پٹرول بجلی اور گیس سب چھین لیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ گھی کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ عمران صاحب کے عوام کے لئے’’ احساس ‘‘کی اصلیت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 52 روپے سے چینی 110 تک پہنچائی ، اب 68 سے 85 روپے یوٹیلیٹی سٹور کا ریٹ بنادیا ، واہ عمران صاحب واہ ۔ انہو ںنے کہاکہ پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر کہتے ہیں کہ عام آدمی اس سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی ’’عام آدمی ‘‘سے مراد ان کے اے ٹی ایمز اور کارٹلز ہیں جن سے ان کا جیب خرچ چلتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خام تیل کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بڑھادیا تاکہ ملک میں اے ٹی ایمز کی جیب بھرے اور عوام کی جیب خالی ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے 50 ارب کورونا ریلیف فنڈ دینے کا ڈرامہ کیا لیکن اس کے تمام فنڈز جاری نہ کئے، یہ ہے ان کا اصل چہرہ ۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والوں نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرکے خود کو جھوٹا ثابت کردیا ،عمران صاحب کی مہنگائی کی تبدیلی قوم کوبہت بھاری پڑ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…