کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس حج کی اجازت نہیں ہے وہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ نہ جائے،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام

17  جولائی  2021

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللہ اس وقت حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور منی سے ہوتے ہوئے وہ عرفات کے میدان میں پہنچیں گے،سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کے مطابق جس کو عالم اسلام کے تمام ممالک کی اور فقہا ، علما کی تائید حاصل ہے،

اس سال 60 ہزار سعودی اور غیر سعودی حجاج جو سعودی عرب کے اندر موجود ہیں وہ حج کریں گے،جو افراد بغیر این او سی، بغیر تصریح کے حج کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں یا حج کرنا چاہتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا قطعی طور پر شرعاً اور قانوناً جائز نہیں ہے، بغیر اجازت کے اور ان حالات میں مشاعر مقدسہ میں داخل ہوں،لہٰذاہم سعودی عرب کی حکومت، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان، سعودی عرب کی وزارت خارجہ، سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ، وزارت مذہبی امور، وزارت صحت ان سب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، تمام پاکستانیوں سے بالخصوص اور مسلمانوں سے بالعموم یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر اجازت کے، بغیر نظم کے حج کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر آپ گرفتار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کیلئے، آپ کے اہل خانہ کیلئے، آپ کے سفارتخانہ کیلئے، آپ کے ملک کے لیے پریشانی ہوتی ہے۔ ان شا اللہ یہ وبا ء ختم ہو گی اور اگلے سال باذن اللہ ہم سب لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لگاتے ہوئے ہم حج پر جائیں گے۔ میں ایک بار پھر گزارش کروں گا کہ کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس حج کی اجازت نہیں ہے، جو حج کے نظم میں نہیں ہے وہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں نہ جائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…