ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

محمد رضوان سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز (این این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔محمد رضوان نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں نصف سنچری کر کے حاصل کیا، انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس سال اب تک

593 رنز اسکور کر چکے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز فخر زمان کے پاس تھا، فخر زمان نے 2018 میں 576 رنز بنائے تھے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شروع میں ہر اوور میں دس یا آٹھ رنز بنانے کی حکمت عملی پر کاربند تھے،انشاء اللہ سیریز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ابتدائی چند گیندیں احتیاط سے کھیلیں گے، اننگز کے آغاز میں محمد رضوان کے لیے مشکل ہوئی تو خود چارج لیا تاکہ پریشر نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ شروع میں ہر اوور میں دس یا آٹھ رنز بنانے کی حکمت عملی پر کاربند تھے۔ اس موقع پر محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات ہماری کریز پر مشاورت ہوتی ہے، دوسرے اینڈ پر کھڑے ہوکر آپس میں مشاورت کرتے

رہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میری رننگ بہتر بنانے میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے، میں تو کیرئیر کے آغاز میں بہت مرتبہ رن آؤٹ ہوا مگر کپتان کے ساتھ کریز پر رننگ شاندار رہتی ہے۔ بابر اعظم نے کہاکہ شروع میں ڈیوڈ ویلے کو پچ سے مدد مل رہی تھی۔ محمد رضوان نے کہاکہ پارکنسن آیا تو کپتان نے سیدھے بیٹ سے کھیلنے کا مشورہ دیا۔ بابر اعظم نے کہاکہ انشاء اللہ سیریز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ محمد رضوان نے کہاکہ مومنٹم بن گیا ہے، سیریز جیت سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…