موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی

17  جولائی  2021

گھوٹکی،اسلام آباد ( آن لائن ، این این آئی)گھوٹکی کے علاقے رونتی میں موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹروے 5 پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقامات پر فائرنگ کی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار

نشانہ بنی جس کے نتیجے میں دو مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہیکہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپریشن کے رد عمل میں حملہ کیا جس کے بعد رونتی کے علاقے فورلانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے ۔دوسری جانب موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے نقد مالک کے حوالے کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی نمبر AAU 9898 جس میں ابراہیم نامی شخص اسلام آباد سے پشاور کی جانب بذریعہ موٹروے سفر کر رہا تھا کہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی علائوالدین اور سب انسپکٹر عاصم احمد موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا لیکن ذہنی طور پر شدید شاک کی حالت میں چلا گیا۔ مدد کے دوران ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی ٹیم کو بتایا کہ

اس کے پاس کثیر رقم نقد کی صورت میںموجود ہے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی علائوالدین نے نفری کے ہمراہ رقم کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے بیٹ آفس منتقل کر دیا۔ بعدازاں جب ڈرائیور کے حواس بحال ہوئے اور تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے نقد ابراہیم کے حوالے کر دیئے گئے جس پر اس نے موٹروے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کو شاباش دی اور اس عیادے کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس عوام کی جان اور مال کی حفاظت جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…