جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ منڈلانے لگا ، حکومت نے عوام کو خبر دار کر دیا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ایک بار پھر عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ویرینٹ پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ ہے اور یہ قسم دنیا کی سب سے خطرناک قسم ہے۔سائنسدان فلسفے کی بنیاد پر نہیں

حقائق کی بنیاد پر خبردار کررہے ہیں، پاکستان میں ویکسینیشن کرانے والوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے،جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں 18سال سے زائد عمر کے ساڑھے 12 کروڑ سے زائد لوگ ہیں، ابھی تک 2 کروڑ 21 لاکھ ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں، اور 4 دنوں سے یومیہ ویکسینیشن کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ویکسینیشن کرانے والوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے، پاکستان میں ، ویکسین نہ لگوانے والے 333 افراد میں ایک شخص کو کورونا ہوا، جب کہ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے1250 لوگوں میں ایک شخص کو کورونا ہوا، آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ کو 4 گنا زیادہ خطرہ ہے، سائنسدان فلسفے کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر خبردار کررہے ہیں۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا کی بھارتی قسم دنیا کی سب سے خطرناک قسم ہے، جو تیزی سے پھیلتی ہے، بھارتی قسم کے وائرس نے پورے خطے میں تباہی مچائی اور پاکستان میں بھارتی ویرینٹ پھیلنے کا خدشہ ہے، عوام سے ویکسین لگوانے کی درخواست ہے، عید کی چھٹیوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سیاحتی مقامات کی طرف نہ جائیں، ویکیسن لگوانے والوں کورونا سے محفوظ ہیں اور انہیں کورونا ہونے پر زیادہ خطرہ نہیں ہوتا۔معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6 فیصد سے بڑھ گئی ہے، گلگت میں 22 اور کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20 فیصد ہوگئی ہے، ملک بھر میں 1900 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔معاون خصوصی صحت نے کہا کہ بھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، بھارتی قسم کا پھیلاؤ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، ہمسایہ ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7 گنا زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…