لاہور(این این آئی) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے کیس میں بڑی پیشرفت ہو ئی ہے،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے مشتبہ شخص عمیر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ 11 جولائی کو ماڈل نایاب کو نامعلوم افراد نے گھر میں قتل کر دیاتھا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو نامعلوم افراد نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار ا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں درج کر لیا گیاتھا۔