اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عید قرباں کے موقع پر محکمہ موسمیات نے برسات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔عیدالضحیٰ پر بارش ہونے کی وجہ سے قربانی کرنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ بروز بدھ کراچی کا موسم گرم رہے گا، کیونکہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں۔