جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بابر اعظم نے شعیب اختر کے باؤنسر کا جواب دے دیا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے باؤنسر کا جواب دے دیا،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ فاسٹ بولرز سمجھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی اسٹار کھلاڑی نہیں ہے؟بابر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ

شعیب اختر سے پوچھیں کون اسٹار ہے اور کون نہیں، میں اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلیں، ایجنسٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے اپنا معیار دکھاتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ان کی اس میراتھون اننگز میں 14 چوکوں کے ساتھ ساتھ 4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے،بابر اعظم نے اننگز کے دوران پہلے امام الحق کے ساتھ 92 اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔اس اننگز میں بابر اعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے جہاں وہ بطور کپتان کسی بھی پاکستانی کی ون ڈے میں سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور ا?خری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل 1983 میں عمران خان نے لیڈز میں سنچری بنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…