جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

چین نے افغانستان میں مسلم پالیسی کے نفاذ کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 16  جولائی  2021 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چین نے امریکا کو افغان مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان کو ایک آزاد اور خودمختار ملک بننے کیلئے

مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اسلامی پالیسی کو آگے لے کر چل سکے۔ چین سمجھتا ہے کہ افغانستان کے لوگ اپنے مسائل آپس مین حل کرکے اپنے ملک کو بہترطور پر چلا سکتے ہیں، چین افغانستان میں مسلم پالیسی کی بھی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہم صحیح وقت پر انٹرا افغان مذاکرات کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ چین نے کہا کہ افغانستان کے مسائل امریکا نے پیدا کیے اور اب افغانستان کو اکیلا چھوڑ کر اسے دوسرے ممالک پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چین کے کوئی سیاسی اور جغرافیائی مفادات نہیں ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں اور مختلف قومیتوں میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے۔ ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ چین خود مختار افغانستان کی حمایت کرتا ہے جہاں اسلامی پالیسیوں کو نافذ کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…