اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ کلاس بیٹسمن زیادہ دیر تک آؤٹ آف فارم نہیں رہتا! بھارتی کرکٹر بھی بابر اعظم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے اور آخری ون ڈے میں میچ برمنگھم میں کھیلا گیا جس میں ورلڈ نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم نے اپنے کریر کا بیسٹ سکور بنایا۔بابر اعظم نے 139 گیندوں پر 158 رنز بنائے اور پھر میچ کے اخری اوور میں بڑی ہٹ لگاتے آؤٹ ہو ئے تھے ۔اسی پر کمینٹری کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹسمن زیادہ دیر آؤٹ اف فارم نہیں رہتا اس لئے بابر اعظم نمبر 1 ہیں۔