جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور روس کے مابین فلیگ شپ گیس پائپ لائن منصوبہ طے پا گیا‎

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اورروس کاسٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس میں کراچی سے لاہور تک تقریبا1100کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی،معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹرارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کے

ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین سٹیم گیس لائن کی تعمیر کے معائدے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا دستخط کی اس تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر ،وزارت پٹرولیم اورروس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا ،ا?ج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ،منصوبے پر2.5ارب ڈالرلاگت ا?ئے گی اوریہ 2023تک مکمل ہوگا ،پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی،جبکہ منصوبے کا درآمدسامان روس سے آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا ۔ اس موقع پر سربراہ روسی وفد الیگزینڈٹولپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…