جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارتی معاہدے، ازبک تجارت کیلئے پاکستانی بندرگاہیں استعمال ہوں گی

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند(این این آئی) پاکستان اور ازبکستان نے باہمی ترجیحی تجارتی معاہدے کو 3 ماہ میں حتمی شکل دینے اور دوطرفہ تجارت کا حجم مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ازبک-پاکستانی بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت-معاشی اور سائنسی- تکنیکی تعاون (آئی جی سی) کا چھٹا اجلاس تاشقند میں ہوا۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے زراعت،

انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور معدنی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے وزیر سردور عمر زکوف نے مشترکہ طور پر کی۔دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹرانس افغان راہداری جو ازبکستان اور پاکستان کو ملاتی ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔دونوں فریقین نے ٹیکسٹائل انڈسٹری، زرعی مشینری کی تیاری، پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ اور پیکجنگ کے شعبے میں جوائنٹ وینچرز کا انتظام کر کے صنعتی تعاون کے شعبے میں اشتراک کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اس کے علاوہ توانائی، معدنی شعبے، زراعت، ٹرانسپورٹیشن اور مواصلات، افرادی قوت، تعلیم، سیاحت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی پارکس، ہاؤسنگ اور کمیونل سروسز، شہروں کے درمیان اشتراک، معیارات، موسمیات، ثقافت اور امور نوجوان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے ٹیکنالوجی، جدت اور معاشی اشتراک، معاشی تنوع میں اضافے، پائیدار ترقی، سپلائی چین میں لچک اور مضبوط ریگولیٹری ماحول کے ذریعے کووِڈ کے بعد بحالی کے لیے قریبی اشتراک کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

مزید برآں انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل کے لیے بینکنگ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک نے تاشقند اور اسلام آباد میں ازبک-پاکستان اسپیشلائزڈ ایگزیبیشن منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ برآمدی اشیا کو فروغ اور ادویہ سازی، ٹیکسٹائل، چمڑے،

تعمیراتی سامان، زراعت اور دونوں ممالک کی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز میں بڑی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے سہولت دی جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے خطے نے معاشی و اقتصادی طور پر آگے بڑھنا ہے تو ربط بہت ضروری ہے، ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ، ازبکستان کو براستہ افغانستان،

پاکستان سے جوڑیگا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاشقند میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان اور وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہاکہ تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے،جس میں وزیر اعظم پاکستان شرکت کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران

خان اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہارِ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اگر ہمارے خطے نے معاشی و اقتصادی طور پر آگے بڑھنا ہے تو ربط بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ازبکستان کے صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی اور میری ملاقات ہوئی اس

میں ہم نے ربط کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ، ازبکستان کو براستہ افغانستان، پاکستان سے جوڑیگا اس حوالے سے بھی ہمارا تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،نقشوں کا تبادلہ ہوا، اور ہم نے پورے روٹ کا جائزہ لیا،اس منصوبے میں دقت محض افغانستان کی صورتحال کے باعث آ رہی ہے۔ انہوں نے

کہاکہ اگر افغانستان کی صورتحال میں بہتری آتی ہے تو ہم اس منصوبے پر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اس منصوبے کی فزیبیلٹی کیلئے ورلڈ بنک کے ساتھ پہلے سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گوادر کو ڈویلپ کر رہے ہیں – ہماری بندرگاہیں (وہ گوادر ہو یا پورٹ قاسم) لینڈ لاک وسطی ایشیا اور افغانستان کو سمندر تک رسائی کا مختصر ترین راستہ فراہم کرتی ہیں جس سے ان ممالک کی تجارت کو فروغ ملے گا،اس طرح خطے میں گوادر

پورٹ، اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے، اس Connectivity سے خطے میں ایک خوشگوار تبدیلی ممکن ہے اور پاکستان اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،اس کانفرنس کے موقع پر ہماری دو اہم نشستیں بھی ہوں گی، افغانستان کے صدر سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، یورپی یونین کے اعلی نمائندے جوزف بوریل سے بھی ملاقات ہو گی اور افغانستان زیر بحث رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ابھی میری ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد سے بھی اسی موضوع پر گفتگو ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…