پورا ہفتہ بارشیں ہی بارشیں، عیدالاضحی بھی ٹھنڈی گزرے گی، محکمہ موسمیات

16  جولائی  2021

لاہور (آن لائن، این این آئی) محکمہ موسمیات نے آنے والے پورے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جس کے نتیجے میں عیدالضحی بھی ٹھنڈی گزرے گی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز شہر کا موسم خشک اور گرم رہا جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آنے والے دنوں میں شہر میں بادلوں کا بصیرا رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی نوید سنا دی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام یا رات سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی توقع ہے، پیر سے بدھ کے دوران شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث اتوار کی شام یا رات سے بدھ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامر، اسکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اور اس دوران کہیں کہیں پرشدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر سے جمعرات کے

دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسی خیل، کوئٹہ، زیارت، ہر نائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ اورمیر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک

کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے باعث ممکنہ اثرات کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر، اسلام آباد،

راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور

بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے، اور آ ندھی کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، شدید بارش کے باعث مواصلات اور ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے، اس لئے سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…