ننکانہ صاحب(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور و اوقاف پیر نور الحق قادری اور وفاقی وزیر انسدادِ منشیات اعجاز شاہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے جب ننکانہ صاحب پہنچے تو انکے ساتھ پروٹوکول میں گاڑیوں کا ایک جم غفیر تھا اور ان کے قافلہ میں 34 گاڑیاں شامل تھیں اب گزشتہ ہفتے ہی وزیراعظم کے وزراء کے پروٹوکول کے حوالے سے مختلف ڈیپارٹمنٹ کو گائیڈ لائنز جاری کی تھیں جس کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔وزیراعظم کفایت شعاری کے احکامات کو ہوا میں اڑتے ہوے وفاقی وزراء کا شاہی قافلہ 34 گاڑیوں کے جھرمٹ میں ننکانہ صاحب میں داخل ہوا وفاقی وزیر کے اسکواڈ میں شامل 34 گاڑیوں سے یہ ثابت ہوا کہ وزیر اعظم کے پروٹوکول میں کمی کیدعووں کی وفاقی وزراء کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔