جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

بیٹسمین محمد حفیظ اپنے 18 سالہ کرکٹ کیرئیر میں نویں دورہ انگلینڈ کو یادگار بنانے کیلئے پرعزم، معروف بلے باز کی خوبصورت باتیں

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ اپنے 18 سالہ کرکٹ کیرئیر میں نویں دورہ انگلینڈ کو یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی،

یہ دونوں سیریز پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے میدانوں کا حفیظ کے کرکٹ کیرئیر میں ایک اہم کردار ہے، انہوں نے انگلینڈ میں اپنا پہلا میچ2003 میں کھیلا تھا، اس دوران انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 69 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز بھی اسی سرزمین سے کیا، 28 اگست 2006 کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین برسٹل میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ان کا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا، وہ اس میچ میں 46 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔محمد حفیظ مجموعی طور پر18 سالوں میں انگلینڈ میں 41 انٹرنیشنل میچز میں 32 اعشاریہ 17 کی اوسط سے 1255 رنز بناچکے ہیں، اس دوران محمد حفیظ کی سب سے نمایاں یادگار 2017 میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی رہی، جہاں انہوں نے فائنل میں 37 گیندوں پر 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کا مجموعہ 300 کے پار پہنچانے میں مدد کی تھی۔حفیظ کیلئے عمر محض ایک عدد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، 40 سالہ کرکٹر نے اب تک 106 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 27اعشاریہ 13 کی اوسط سے 2388 رنز بنارکھے ہیں،

وہ یکم جنوری 2020 سے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، اس دوران انہوں نے آخری 17 میچز میں 48 کی اوسط سے480 رنز بنائے ہیں۔تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ نے کہاکہ اوے ٹورز پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کسی بھی ٹیم کے بہتر ٹیم کہلانے کا ثبوت ہوتا ہے، بلاشبہ جیت جیت ہوتی ہے چاہے

وہ ہوم سیریز میں حاصل ہو مگر اوے ٹورز پر نمایاں کارکردگی کسی بھی ٹیم کی میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت معاونت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی، یہ دونوں سیریز پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی

ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ میں فینز کی سپورٹ اور وائٹ بال کرکٹ کی کنڈیشنز انہیں ہمیشہ سے بہت پسند ہیں اور وہ 2003 سے لے کر اب تک یہاں کرکٹ کھیلنے کابھرپور لطف اٹھارہے ہیں، انگلینڈ میں ہمیشہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے کرکٹ کھیلی، نئے گیند کو اچھا کھیلنا یہاں لمبی

اننگز کھیلنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اپنے کرکٹ کیرئیر کے آخری مراحل میں ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی ایک میراث چھوڑ جائیں، ان کا ماننا ہے کہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کی میدان میں انفرادی کارکردگی سے زیادہ اس کا اپنی ٹیم میں ویلیو ایڈ کرنا زیادہ اہم ہے۔حفیظ بحیثیت سینئر کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم میں آنے والے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پرسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے

کوشاں رہتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ جب وہ کرکٹ چھوڑیں تو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک ایسا کلچر پڑوان چڑھ چکا ہو کہ جہاں سینئر اپنے جونیئرز کو پر سکون ماحول تیار کرکے دیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ گالف کھیلنا کسی بھی کرکٹر کی وائٹ بال کرکٹ میں بیٹ سوئنگ اور فالو تھرو بہتر کرتا ہے، جب سے انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو گولف کھیلنے کی پیشکش کی ہے ، کپتان بابراعظم ، امام الحق، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نیاس میں بہت دلچسپی لی ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…