جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن، میجر اسحاق شہید کی بیوہ نے شہید کے زخموں کی پٹیوں کو ایک نیا انداز دے ڈالا

datetime 15  جولائی  2021

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہید کو مرا ہوا نہ کہو کیوں کہ وہ ہمیشہ کی زندگی پا چکے ہیں۔ ایسے ہی ایک شہید میجر اسحاق بھی تھے۔ جنہوں نے 22 نومبر 2017 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کیے جانے والے ایک سرچ آپریشن کے دوران شہادت کا مرتبہ حاصل کیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیوہ ڈاکٹر عائشہ خالق اور ان کی دو سال کی بچی تھی۔

میجر اسحاق جیسے خوبصورت جوان کی شہادت نے ہر دیکھنے والے کی آنکھ کو اشکبار کر دیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد ان کی بیوہ عائشہ خالق نے ہمت ہارنے کے بجائے اپنے شوہر ہی کے راستے کو اپناتے ہوئے آرمی میڈیکل کالج میں ٹریننگ کے لیے اپلائی کر دیا جہاں انہوں نے نہ صرف کامیابی کے ساتھ میڈیکل کورس مکمل کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی ٹریننگ بھی حاصل کی اور اپنے شہید شوہر کی گن کے ساتھ پریکٹس کرتے ہو? کامیابی کے ساتھ یہ کورس بھی مکمل کیا۔ میجر اسحاق جیسے ہنستے مسکراتے نوجوان کی جدائی کا سانحہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب ان کی جیسی چمکتی ہوئی آنکھوں اور مسکراہٹ والی بیٹی ہر ہر لمحہ ان کی یاد دلانے کے لیے موجود ہو- ان حالات میں ڈاکٹر عائشہ نے خود کو بہت سارے کاموں میں مصروف کر لیا جو ان کو بظاہر زں دگی گزارنے کا مقصد تو فراہم کر رہے ہیں مگر شہید کی یاد کو بھولنے نہیں دیتے ہیں۔حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عائشہ خالق نے شہادت سے قبل میجر اسحاق کے زخموں پر بندھی خون آلود پٹیوں کو جمع کر کے ان سے خطاطی کے انداز میں کلمہ طیب لکھا وہ کلمہ لکھا جس کی سر بلندی کے لیے ان کے شوہر نے اپنی جان خالق حقیقی کی بارگاہ میں ایک نذرانے کے طور پر پیش کی۔ آرٹ کا یہ نمونہ اس اعتبار سے بہت قیمتی ہے کیونکہ اس میں ایک شہید کے زخموں کا خون شامل ہے۔

جس کی تخلیق میں ایک محبت کرنے والی بیوی کی محبت اور شوہر سے جدائی کا عارضی خیال پوشیدہ ہے۔ اس بات کا یقین تو ڈاکٹر عائشہ کو بھی ہے کہ اس مختصر سی زندگی کے خاتمے کے بعد آخرت کی ابدی زندگی میں وہ میحر اسحاق کے ساتھ جنت میں ہمیشہ کے لیے ساتھ ہوں گی۔ ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی یہ تصویر نہ صرف تیزی سے وائرل ہو رہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین اپنی محبت کا اظہار ان کی بیگم عائشہ خالق اور شہید میجر اسحاق کے لیے بھی کر رہے ہیں

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…