بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے اپوزیشن کا اہم ترین مطالبہ تسلیم کر لیا گیا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے 21 متنازعہ بلز پر نظرثانی کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قانون ساز کمیٹی نے ضوابط کار تیار کر کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیئے ہیں اور سپیکر کو تجویز

دی ہے کہ اس بلز پر تفصیلی بحث ہونی چاہئے کیونکہ انتخابی اصلاحات کا بل قومی اہمیت کا حامل ہے ۔ قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے 21 متنازع بلز کے معاملے پر ٹی او آرز تیار کرلئے گئے ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق نے ٹی او آرز سپیکر کو بھجوادئیے ، ٹی او آر کے مطابق 10 جون کو پاس ہونے والے بلز پر تفصیلی بحث ہونی چاہیئے، کمیٹی مذکورہ بلز کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کا جائزہ لے گی ، ٹی او آر میں کہا گیا ہے کہ تمام بلز پر نظرثانی کے بعد سفارشات سینٹ کو بھجوائی جائے گی، ٹی او آر میں کہا گیا ہے اپوزیشن ممبران کے مطابق مذکورہ بلز میں ترامیم کی سفارشات براہ راست چیئرمین سینٹ کو بھجوائی جائے۔ اتفاق رائے سے منظور ہونے والی کمیٹی سفارشات کی حکومت سینٹ میں مخالفت نہیں کرے گی، انتخابی اصلاحات قومی اہمیت کی حامل ہے، اپوزیشن اراکین کی رائے کے مطابق مذکورہ معاملہ پر پارلیمانی لیڈران کی نشست ہونی چاہیئے، ایوان کے پاس بل کی منظوری کیلئے اختیارات کی معطلی کے معاملہ پر تفصیلی جائزہ کی ضرورت ہے، ٹی او آر ممبران کو اپنی رائے دینے کیلئے بھرپور موقع اور وقت فراہم کیا جانا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…