بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے بجلی مزید 3روپے 34پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا، صارفین کو دی جانے والی سبسڈی بارے بھی اہم فیصلہ

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے بجلی 3روپے 34پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کوسبسڈی 300کے بجا ئے 200 یونٹ تک دی جائے۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پالیسی کے تحت بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کر نے کی تیار ی شروع کردی گئی ہے،

بجلی کے 201 سے 300 یونٹ خرچ کرنیوالوں کیلئے بجلی مہنگی ہوسکتی ہے۔دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کاریٹ 8 روپے 11 پیسے ہے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کاریٹ 19 روپے 25 پیسے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کیلئے سبسڈی پربھی 86 ارب روپے کٹوتی کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ سبسڈی 140 ارب سے کم کرکے 56 ارب تک لانے کاامکان ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے جتنے اقدامات اٹھا رہی ہے انشا اللہ تحریک انصاف کی آئندہ حکومت لانے میں کسان اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،ملک میں 83لاکھ کسان ہیں جن میں سے صرف 26ہزار 100ایکڑ یا اس سے زائد اراضی کے مالک ہیں اس لئے کسان کو جاگیر دار،وڈیر ہ یا ظالم کہہ مخاطب نہیں کرنا چاہیے، یہ پہلی حکومت ہے جس نے کسان کی محنت کو تسلیم کیا ہے اور اسے تحسین کی نگاہ سے دیکھا ہے،پاکستان کا خوراک کا درآمدی بل 10ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جوانشا اللہ آئندہ سال سے کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کرنل (ر) محمد صدیق اورکرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید علی حماد کاظمی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفدنے لائیو سٹاک کی درآمدات میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کرتے ہوئے بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ زراعت میں 37فیصد لیبر فورس جبکہ اس کا جی ڈی پی میں حصہ 18فیصد ہے لیکن آج تک کسان کو عزت دینے کی بجائے اس کا استحصال کیا گیا۔ ہم نے اس روایت کو بدلا ہے اور کسان کو شاباش دی ہے

جس کا وہ حقیقی معنوں میں مستحق ہے،اجناس کی صحیح قیمت ملنے سے اس سال 1100ارب روپے اضافی کسان کے گھرگئے ہیں اور آئندہ سال یہ تخمینہ 2100ارب روپے ہے، ہماری کوشش ہے کہ سات سال میں کسان کی آمد ن کو دو گنا کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے زرعی آلات پر سبسڈی کی فہرست 12اشیاء کی تھی جسے بڑھا

کر81کردیا ہے جو ہم اسے آدھی قیمت پر فراہم کر رہے ہیں اس کے لئے حکومت 28ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،کسان کو گودام بنانے کے لئے 180ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں 30فیصد کسان اور 70فیصد حکومت برداشت کرے گی، اس پر سبسڈی کے 40ارب روپے حکومت ادا کرے گی، یونین کونسلوں میں 7ارب

روپے خرچ کئے جائیں گے جہاں پر رہنمائی دینے کیلئے ایگریکلچر افسر اور نیچے فیلڈ سپروائزر رکھے جائیں گے، حکومت کوجو اقدامات کر رہی ہے کوئی وجہ نہیں کہ آئندہ تحریک انصاف کی حکومت نہ آئے۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت لائیوسٹاک کی ترقی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،درآمدات کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…