جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ہندوستان کا افغانستان میں اسلحہ کس مقصد کیلئے آ رہا ہے، حافظ طاہر اشرفی کا بڑا سوال

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہندوستان کا افغانستان میں اسلحہ کس مقصد کیلئے آ رہا ہے ، عالمی دنیا کو توجہ دینی ہو گی ،ہندوستان کے عالمی دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات پوری دنیا کو معلوم ہیں، ہندوستان نے افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی ، انتہا پسندی کیلئے استعمال کیا ہے ، امید کرتے ہیں کہ اب ہندوستان یہ کھیل نہیں کھیل سکے گا، افغانستان میں امن کیلئے

تمام گروپوں سے مذاکرات اور مفاہمت کی اپیل کرتے ہیں ، کشمیر کے مسئلہ پر اسلامی تعاون تنظیم پاکستان کے ساتھ ہے ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ہندوستان کو واضح اور دو ٹوک موقف بتایا ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب اور پاکستان ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہموار کیا، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا سب اعتراف کر رہے ہیں، افغان حکومت کے ذمہ داروں کو ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئیں، افغان طالبان پاکستان کے تابع نہیں آزاد و خود مختار ہیں۔ حکومت پاکستان کا موقف پاکستانی قوم کے جذبات کے مطابق ہے ، پاکستان افغانستان سمیت کسی بھی ملک میں مداخلت کرتا ہے اور نہ ہی کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ افغان طالبان جو کچھ کہہ رہے ہیں اسی پر عمل کریں گے۔ ہم امن میں سہولت کار ہیں، جنگ میں کسی کے ساتھ نہیںہیں ، ہم امن کے داعی ہیں اور پاکستان کے علماء نے ہمیشہ امن کی دعوت دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے نے کہا کہ ہندوستان افغانستان میں جو اسلحہ بھیج رہا ہے عالمی قوتوں کو اس کے بارے میں غور و فکر کرنا چاہیے ، ہندوستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا معاون و مددگار ہے اس حوالہ سے عالمی دنیا کو غور و فکر کرنا چاہیے۔ ہندوستان نے افغان سر زمین کو پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کیلئے استعمال کیا ہے لیکن اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ ہندوستان جو کھیل افغانستان میں پاکستان کے خلاف کھیل رہا تھا وہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے اور اب اس کھیل کو بند کرنے کا وقت آ گیا ہے اور ہندوستان افغانستان سے جس طرح فرار ہو رہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے ، اگر ہندوستان افغانستان میں مثبت کام کر رہا ہوتا تو اس طرح فرار نہ ہوتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، اسلامی تعاون تنظیم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، ہندوستانی سفیر کو اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کا موقف بتا دیا ہے ، عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں اور ہندوستان سے تعلقات کشمیر کے مسئلہ کے حل سے متصل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…