اسلام آباد (این این آئی) کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب مسافر جہاز میں محصور رہے، مسافروں میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے مسافر 50 منٹ طیارے میں محصور رہے،
گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب طیارے میں بروقت سیڑھی نہیں لگائی جاسکی۔اس موقع پر طیارے کا اے سی بھی بند کردیا گیا ،گرمی اور گھٹن سے مسافروں کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد مسافروں نے طیارے میں احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق پرواز میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا حکم دیدیا ہے ۔سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بارش معتدل ہے اس میں پروازوں کو کوئی دشواری نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیاروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے باندھا گیا ہے، جبکہ بارش کیباعث تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ طوفانی بارش میں تیزہوائوں سے کھڑے طیاروں کے ا?پس میں ٹکرانے کا خدشہ ہوتا ہے،اس لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب مسافر جہاز میں محصور رہے، مسافروں میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے مسافر 50 منٹ طیارے میں محصور رہے