جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

خواتین ٹیکس پیئرز بھی ملکی خزانے میں خطیر رقم جمع کروانے لگیں

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد /سیالکوٹ (این این آئی)خواتین ٹیکس پیئرز بھی ملکی خزانے میں خطیر رقم جمع کروانے لگیں،سیالکوٹ میں ایک بار پھر ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون شہری سر فہرست ہے ،کلین گرین مہم کے تحت شہر میں 1 کروڑ 54 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم دوسرے پارک کا افتتاح کر دیا گیا،پارک کا افتتاح شہر کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے خاتون شہری مریم نعمان نے کیا،

خاتون ٹیکس پیئر کے اعزاز میں پروقار افتتاحی تقریب، عثمان ڈار بھی شریک ہوئے،منصوبے پر عثمان ڈار کی بجائے خاتون ٹیکس پیئر مریم نعمان کا نام درج کیا گیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ مہم کے نتیجے میں خواتین شہریوں میں ٹیکس کا رجحان بڑھنے لگا ہے، دلی خوشی ہے کہ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح بہادر بیٹی ڈاکٹر مریم نعمان نے کیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ سیالکوٹ کے بیٹے اور بیٹیاں ہر سال حکومتی خزانے میں 10 ارب روپے کا ٹیکس دیتے ہیں، سیالکوٹ کے شہری ملکی تعمیرو ترقی میں ایک بڑا حصہ ڈال رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ سیالکوٹ کے شہریوں نے سوشل ورک، ائیرپورٹ کی تعمیر، ہسپتالوں کیلئے فنڈ اور ائیرلائن کا قیام ممکن بنایا، فیصلہ کیا ہے کہ سیالکوٹ کا ہر ترقیاتی منصوبہ شہر کی عوام کے نام کروں گا، سیالکوٹ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے، جدید ترین سیوریج سسٹم، پینے کا صاف پانی، ٹریفک ری انجینئرنگ اور مکمل سٹی پلاننگ کے منصوبے شامل ہیں۔ عثمان ڈار نے بتایاکہ ڈھائی سو بیڈز کا نیا ہسپتال اور 16 ارب روپے کی لاگت سے ٹیکنیکل یونیورسٹی تعمیر کر رہے ہیں، تمام منصوبے سیالکوٹ کے ٹیکس پیئرز کے نام کر کے شہر کو مثالی ڈسٹرکٹ بنائیں گے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…