جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکس ریٹس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ میں لا کر فکس ٹیکس کا نظام متعار ف کرایا جائے، تاجروں کا مطالبہ

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز کے نظام کو آسان کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ کر دیا گیا ہے ،عوام اور تاجروں سمیت ہر طبقے پر ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے ،حکومت ٹیکس ریٹس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ میں لا کر فکس ٹیکس کا نظام متعار ف کرائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی سازی میںسولو فلائٹ کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے ، بجٹ میں ایسے فیصلے کئے گئے ہیں جس سے خوف و ہراس کی فضا پھیل رہی ہے ، ایف بی آر نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرنے کی بجائے پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل افراد کو نوٹسز کے ذریعے ہراساںکرتاہے اور اصلاح کے حکومتی دعوئوں کے باجود یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ہر طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہے ،80فیصد سے زائد ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا بوجھ ہے ،ٹیکسز کے نظام کو آسان کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی بناتے وقت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو اپنی توہین سمجھتی ہے ،اگرحکومت کا یہی رویہ رہا تو کاروبار ی افراد میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب شدید ہو گا اور اس کے بعد حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔دوسری جانب پاکستان ٹیکس ایڈوائزرزایسوسی ایشن نے حکومت سے سیکشن 203اے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کامتنازعہ قانون ٹیکس نیٹ کوبڑھانے کی بجائے اس کے سکڑنے کا باعث بنے گا،وزیر خزانہ شوکت ترین غلط فہمی کا شکار ہیں کہ سیکشن 203اے ٹیکس چوروں کے خلاف استعمال ہوگا حالانکہ اس سے بلیک میلنگ اور چور بازاری کا راستہ کھلے گا جس سے قومی خزانے کو فائدہ ہونے کی بجائے الٹا نقصان ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈنینس کے قوانین اور ا ن کی تشریح سے عام لوگوں کو چکر میں ڈالا جارہا ہے ،جو ٹیکس دے رہے ہیں حکومت کوانہیں شک کی نگاہ سے دیکھنے کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا کیونکہ اس سے ٹیکس دہندگان میں بددلی پھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ٹیکس آمدن بڑھاناچاہتی ہے توسب سے پہلے ہنگامی بنیادوں پر ایف بی

آر میں اصلاحات کاسلسلہ شروع کیا جائے اور افسران اور عملے کی کڑی مانیٹرنگ کا نظام لایا جائے ، جن لوگوں کو نوٹسز کا اجراء کیا جائے ان پر نظر رکھی جائے اور اس کے نتیجے کی حتمی رپورٹ طلب کی جائے تاکہ نوٹسز کے ذریعے انفرادی طو رپر اپنی جیبیں بھرنے کاسلسلہ بندہو ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین سے مطالبہ ہے کہ سیکشن 203اے کوفی الفورواپس لے کرکاروباری طبقات سے مذاکرات کئے جائیں اور انہیں اعتمادمیں لیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…