انقرہ(این این آئی) ترکی میں تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 تارکین وطن جاں بحق اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمیوں کا تعلق پاکستان’ افغانستان اور بنگلہ دیش
سے بتایا جاتا ہے۔غیرملکی خررساںا دارے کے مطابق مشرقی پولیس نے بتایاکہ ترکی میں یہ المناک حادثہ ایران کی سرحدکے ساتھ واقع ترکی کے صوبہ وان کے ضلع مرادی میںپیش آیا جہاں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گرگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق بس میں سوار افراد ترکی کے راستے ایران سے ہوتے ہوئے یورپ اور دیگر مغربی ممالک جارہے تھے۔ بدقسمت بس میں سوار ان تارکین وطن کا تعلق پاکستان’ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے تاہم فوری طور پر انکی شناخت نہیں ہوسکی۔ مقامی پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔