بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں حسب روایت میٹرک کے امتحانات کا آخری پرچہ بھی آئوٹ ہوگیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں حسب روایت میٹرک کے امتحانات کا ہفتہ کو ہو نے والا آخری پرچہ بھی آئوٹ ہوگیا، کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پیپر ساڑھے نو بجے سے پہلے سوشل میڈیا پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی

سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ختم ہوگئے ہیں ، حسب روایت نویں جماعت کا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آئوٹ ہوگیا۔کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ ساڑھے9بجے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ سکھرمیں بھی نویں جماعت کاریاضی کا پرچہ آٹھ بجکر پچپن منٹ پر ہی سامنے آگیا۔سکھر میں نویں جماعت کا ریاضی کا آخری پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لیک ہوا، واٹس ایپ گروپ کے ذریعے نقل مافیانے ریاضی کا پرچہ 15 منٹ میں حل کردیا اور سوالات کے تمام جوابات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیئے۔اسی طرح نواب شاہ میں بائیولوجی کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔امتحانی مراکز کے اندر واٹس اپ کا استعمال بھی نہ رک سکا،نوشہرو فیروز، سکھر اور نواب شاہ میں طلبا واٹس ایپ کے زریعے نقل میں مصروف رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…