پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نیندکی کمی سے صحت پر منفی اثرات طبی ماہرین نے خبر دار کردیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)ویسے تو نیند کی کمی سب کیلیے ہی مضر ہے لیکن اگر خواتین پوری نیند نہیں لیں تو اس سے دھیرے دھیرے ان کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی چلی جاتی ہے اور یہ کیفیت آگے چل کر ہڈیوں کے بھربھرے پن (اوسٹیوپوروسِس) کی وجہ بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ طبی تحقیقی سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر خواتین روزانہ صرف پانچ گھنٹے یا اس سے کم وقت کیلیے سونے کو اپنا معمول بنالیں تو اس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کم نیند کے سبب خواتین میں سب سے بڑا اثر ہڈیوں کے بھربھرے پن کی صورت میں نمودار ہوتا ہے جو آگے چل کر جوڑوں کے درد کے مرض کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔نیویارک میں یونیورسٹی آف بفیلو میں صحت کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ خراب نیند صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے، اسی بنا پر خصوصاً خواتین کو چاہیے کہ وہ سات گھنٹے تک کی معمول کی نیند ضرور لیں۔طبی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے اور اگر پورے وقت کیلیے نیند نہ لی جائے تو ہارمون بھی بگڑجاتے ہیں۔اہا رمو نز مین تبدیلی کا اثر ہڈیوں پر ہوتا ہے اور ہڈیاں نرم پڑنے لگتی ہیں، جس کے باعث خواتین میں فریکچر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی نہ صرف ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ موٹاپے، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…