جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

قرآن مجید کا پنجابی زبان میں ترجمہ شائع ہوگیا‎

datetime 10  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی کتب کے اشاعتی ادارے دارالسلام نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دارالسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کا کہنا ہے کہ ادارے نے

پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کردیا، اس سے قبل 28 عالمی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے گئے، پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ وقت کی اہم ضرورت تھی جسے اب پورا کیا گیا ہے۔عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ سب سے زیادہ قرآن مجید کے تراجم کنگ فہد ہولی قرآن کمپلیکس سعودی عرب نے کیے جبکہ دارالسلام قرآن مجید کے 29 تراجم کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ادارہ ہے، پاکستان میں ساٹھ فیصد لوگ پنجابی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں، پنجابی پوری اسلامی دنیا میں تیسری، برصغیر کے مسلمانوں میں دوسری اور دنیا میں نویں بڑی زبان کا درجہ رکھتی ہے اس لیے پنجابی زبان میں ترجمہ کرنا ضروری تھا۔ مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ قرآن پاک کا پنجابی زبان میں ترجمہ دیگر زبانوں کی طرح کوئی آسان کام نہ تھا, اس کے پیچھے کئی برس کی محنت اور پنجابی کے خاص اسلوب کو اختیار کرنا ضروری تھا، دنیا بھر میں بائبل کے اب تک ہزاروں زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں مگر قرآن مجید کے اب تک 110 تراجم ہی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے جائیں، قرآن مجید کا پنجابی میں ترجمہ کرنے کی سعادت پروفیسر روشن خان کاکڑ کو حاصل ہوئی ہے جبکہ ان کے معاون رائے شہزاد ہیں۔ ترجمہ گذشتہ سال نومبر میں مکمل ہوا تھا اور شائع ہونے کے بعد اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…