جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کاماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری واٹس ایپ گروپس نہ چھوڑنے پر تادیبی کارروائی کا عندیہ

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے احکامات پرعمل نہ کرنے والے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے اور غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیربھٹی کی منظوری کے بعد ضلعی عدلیہ کے ججز کومراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں کچھ عناصر کی وجہ سے عدالتی وقار خراب ہو رہا ہے، جوڈیشل افسروں کو اپنی سماجی زندگی محدود رکھنی چاہیے اور ججزکوفیس بک، ٹویٹر،انسٹاگرام ودیگر سول ایپس سے پرہیز کرنا چاہیے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی عدلیہ کے جج صرف آفیشل واٹس ایپ گروپ استعمال کریں، تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیں ، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جج خط وکتابت سیشن جج ،رجسٹرار ہائیکورٹ کے ذریعے کرنے کے پاابند ہوں گے ، من پسندتبادلہ کرانے کی سفارش کرنے والے ججز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔مراسلے میں کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججزکے تبادلے مانیٹرنگ نظام ،کارکردگی کی بنیادپرہوں گے اور ججز کے تبادلوں کیلئے 6 سے 31 جولائی تک کی کارکردگی جانچی جائے گی۔جاری مراسلے کے مطابق سرکاری ،نجی گاڑیوں پر نیلی لائٹ اور سبز نمبر پلیٹس لگانے پرسخت تادیبی کارروائی ہوگی اور چیف جسٹس ودیگر ججزکی عدالتی کارروائی بغیر اجازت دیکھنے پرپابندی ہوگی جبکہ عدالتی کارروائی دیکھنے کیلئے بغیراجازت ججزکیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی، ضلعی عدلیہ کے جج وقت اور یونیفارم کی پابندی کی یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…