جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

فیصل قریشی کی بھی ’چپیڑیں‘ مارتے ویڈیو وائرل، تنقید کی زد میں آگئے

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سنیئر معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی ایک ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی جس میں وہ اپنے دوست میزبان عادی کی سالگرہ مناتے ہوئے اْ نہیں ’چپیڑیں‘ مار رہے ہیں۔فیصل قریشی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے

وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے دوست عادی کی سالگرہ مناتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے فیصل قریشی اپنے دوست کو کیک کاٹنے کے دوران سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ میں انہیں مار رہے ہیں۔اس دوران فیصل قریشی کے ساتھ موجود دیگر فنکار بھی فیصل قریشی کی دیکھا دیکھی عادی کو مارنا شروع کر دیتے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فیصل قریشی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ فیصل قریشی پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر ٹک ٹاکرز کو ڈانٹیں، فیصل قریشی بھی ماضی میں ایسی حرکتیں لائیو شو کے دوران کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کو بھارتی ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔گزشتہ دنوں اسٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اْن سے خوب نالاں نظر آئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی اسٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں ۔انٹرنٹ صارفین کی جانب سے سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔پوسٹ کے کمنٹ باکس میں سونیا حسین پر سخت تنقید کرتے ہوئے انسٹاگرام صارفین نے کہا کہ پاکستانی اداکارائوں کے پاس اْن کا اپنا کوئی فیشن سینس نہیں ہے، پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ بھارتی فیشن کو فالو کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…