جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حکومت سندھ کا احسن اقدام، کینسر میں مبتلاء اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے اخراجات اْٹھا لئے

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)حکومت سندھ کا احسن اقدام، کینسر میں مبتلاء اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے اخراجات اْٹھا لئے، حکومت سندھ کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو خط لکھ دیا گیا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف ناجوہ کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر کینسر کے مرض میں مبتلاء سابق اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے تمام تر اخراجات حکومت سندھ نے اْٹھا لئے،1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ کھلاڑی اولمپین نوید عالم کے علاج کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال لاہور کو تحریری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری شدہ لیٹر کے مطابق اولمپین نوید عالم کے علاج معالجہ کے تمام تر اخراجات حکومت سندھ کے ذمہ ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کیصدر بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپین محمد آصف باجوہ نے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاکہ حکومت سندھ نے ہمیشہ قومی کھیل کی فلاح و بہبود کے لء عملی اقدامات اْٹھائے ہیں۔ قومی کھیل کے انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو یا کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ، حکومت سندھ نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی تمام ہاکی فیملی کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت ، سیکرٹری صحت حکومت سندھ کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…