ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی میں پانی مافیا جیت گیا صنعتکار ہار گئے،اہم لیدر فیکٹری بند کردی گئی

datetime 9  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی) کراچی میں پانی مافیا جیت گیا صنعتکار ہار گئے۔پانی کی فراہمی میں مسلسل رکاوٹ کے سبب ملک کے سب سے بڑے شہر سے ایکسپورٹرز اور صنعت کاروں نے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے کراچی سے انڈسٹری پنجاب شفٹ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کے ایکسپورٹ بڑھانے کے ٹارگٹ کے

آگے کراچی کی پانی مافیا رکاو ٹ بن گئی۔معروف صنعتکار اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سربراہ اورسابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے کراچی میں اپنی فیکٹری پانی کی جائز طریقے سے نہ ملنے کی وجہ سے بند کردی۔اس ضمن میں ایس ایم منیر نے میڈیا کو بتایا کہ سالانہ بیس سے پچیس کروڑ روپے کا پانی خریدنا پڑتا تھا اورکراچی میںاتنا مہنگا پانی خرید کر کاروبار کرنا اب ممکن نہیں رہا ہے۔ایس ایم منیر کا دعوی کیا کہ اس وقت دس سے پندرہ مزید فیکٹریاں کراچی سے شفٹ ہورہی ہیں اور یہکارخانے بند ہونے سے نہ صرف ایکسپورٹ متاثر ہوگی بلکہ بیروز گاری بھی بڑھے گی۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی لائنوں میں نہیں آتا لیکن واٹر ٹینکرزمیں پانی دستیاب ہے۔ایس ایم منیر نے بتایا کہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری میں 4500صنعتیں ہیں جن کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے مگر وفاقی حکومت نے ابھی تک میچنگ گرانٹ نہیں دی جس کی وجہ سے انفرااسٹرکچر کی بحالی میں رکاوٹ آرہی ہے،وزیراعظم عمران خان ملکی اکنامی کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اورہم انکا مکمل طور سے ساتھ دے رہے ہیں لیکن کراچی جو ملکی برآمدات کا سب سے بڑا مرکز ہے اگر پانی کی ان صنعتوں کو کے ڈبلیو ایس بی سے فراہمی نہ کی گئی تو وزیراعظم کا ایکسپورٹ بڑھانے کا خواب متاثر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…