منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے کلو سے تجاوز کر گئی

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے کلو سے اوپر چلی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا۔نیامالی سال کا پہلا ہفتہ شروع ہونے پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفر سات فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی شرح 12.28 فیصد ہوگئی۔

ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھ کر 100 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ٹماٹر اوسط 6 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگے، ،لہسن 16 روپے 66 پیسے فی کلو ، پیاز کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت ایک روپے 2 پیسے فی کلو بڑھی، انڈے اوسط 2 روپے 54 پیسے فی درجن مہنگے ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔حالیہ ہفتے 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مرغی اوسط 28 روپے 92 پیسے فی کلو سستی ہوئی ،کیلے 3 روپے 93 پیسے فی درجن،دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی کلو کمی ہوگئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 2 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔دوسری جانب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر اختلافات برقرار ہیں، چیئر مین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر درآمدی اسٹیمپ کے ذریعے عمل درآمد کی پھر مخالفت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا کہ شوگر ملز نیشوگر بیگس پر کیو آر کوڈ پرنٹ کرنے کے ذریعے عمل درآمد ہی واحد حل ہے۔شوگر ایسوسی ایشن نے درآمدی ٹیکس اسٹیمپ مہنگا اور پیچیدہ قرار دیا۔ایف بی آر نے یکم جولائی 2021 سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…