اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حافظ آباد میں رحمان بابا ایکسپریس کو خانپورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہےمتعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد سے فیصل آباد جانے والی رحمان بابا ایکسپریس گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔ ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔