بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

موٹروے پولیس نے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا،دنیا کے 57 ممالک میں تسلیم کیا جائے گا‎

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) فیصل آباد موٹروے پولیس نے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا، لائسنس دنیا کے درجنوں ملکوں میں تسلیم کیا جائے گا، بچوں میں شروع سے ہی ٹریفک شعور کو اجاگر کرنے کیلئے تعلیمی نصاب میں بھی روڈ سیفٹی کو شامل کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

جن کو دنیا کے 57ملکوں میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔یہ بات موٹر وے پولیس کے سی پی او بیٹ کمانڈر افتخار علی وینس نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے پورے معاشرے کو بحیثیت مجموعی اپنا تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سلسلہ میں موٹر وے پولیس تسلسل کے ساتھ روڈ سیفٹی بارے آگاہی سیمینار منعقد کر رہی ہے جبکہ بچوں کے تعلیمی نصاب میں بھی روڈ سیفٹی کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں میں شروع سے ہی ٹریفک شعور کو اجاگر کیا جا سکیانہوں نے روڈ سیفٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر ڈرائیو کرنے والوں کی نہ تو اپنی جان محفوظ ہوتی ہے اور نہ ہی دوسروں کی۔ انجمن تاجراں سٹی فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے روڈ سیفٹی میں اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے اس موضوع پر لوگوں کی آگاہی کیلئے ایک کتابچہ بھی شائع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے وہ ٹریفک پولیس کوبیرئیرز اور روڈ مارکنگ کی سہولت بھی مہیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے روڈ مارکنگ کیلئے جدید مشینیں درآمد کی ہیں جو ایک گھنٹے میں 15سے 20کلومیٹر تک مارکنگ کر سکتی ہیں۔

ان مشینوں کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی، نیشنل لاجسٹک سیل اور فیڈمک میں استعمال کرنے کے علاوہ نجی کالونی میں بھی استعمال کیا گیا مگر اب اْن کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان کو قطر بھیج رہے ہیں۔انہوں نے موٹروے پولیس کے بارے میں عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے پورٹل بنانے کا بھی مطالبہ کیا اور یقین دلایا

کہ وہ پاکستان کے ہر شہر میں روڈ سیفٹی بارے سیمینار منعقد کرانے کیلئے تعاون کریں گے آخر میں نائب صدر ایوب اسلم منج نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سینئر نائب صدر چوہدری طلعت محمود نے خواجہ شاہد رزاق سکا کے ہمراہ افتخار علی وینس کو فیصل آباد چیمبر کی خصوصی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر تحائف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…