ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو انتہائی خطرناک ہے، ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کوروناکی چوتھی لہربھی ہوسکتی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سیاحتی مقامات پرجانے والے 30 سال یا زائد عمر کے افراد پر بغیرویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے پابندی لگادی گئی ہے۔این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا کہ بغیرویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ہوٹل بکنگ پر بھی پابندی ہوگی اور یکم اگست سے پابندی کا اطلاق18 سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہو گا اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 27افراد چل بسے،1737نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 737 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 774 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 476 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 35 ہزار 573 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 971 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

کْل 9 لاکھ 11 ہزار 383 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 528 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار 221 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کل 1 کروڑ 82 لاکھ 28 ہزار 235 کورونا ویکسین کی خوراکیں

دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 553 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 805 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 223 ہو چکی ہے، اس سے

کْل اموات 5 ہزار 566 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 8 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 348 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 400 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 782 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار

چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 781 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 811 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 591 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 6 ہزار 700 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…