بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی، 5 افراد نے خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‎

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ میں 5افراد کی زبردستی گھر میں گھس کر خاتون کو اس کے 9سالہ بیٹے کیساتھ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزمان نے ویڈیو بھی ریکارڈکر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ تھانہ میںخاتون سے زیادتی میںملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ڈی ایس پی کہوٹہ نے بتایا ہے خاتون نے 26 مئی کو ایف آئی آر دے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر پرنو سالہ بیٹے کے ساتھ موجود تھی تین ملزمان کامل شاہ ، منیر عرف کالا اور ان کیساتھ تین ساتھی ہمارے گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی جبکہ گھر سے جاتے ہوئے 7لاکھ کیش ، سونے کی چین اور ایک انگوٹھی بھی لے گئے ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم منیر عرف کالا اور کامل شاہ مجھے خاموش رہنے کی دھمکیاں دیتے رہے اگر میں نے خاموشی توڑی تو وہ میری ویڈیو وائرل کر دیں گے اور مطلوبہ رقم کا بھی تقاضا کرتے رہے رقم نہ دینے پر اس کے شوہر بھی طلاق دے دی ہے ۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون نے سی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر انصاف کی اپیل کی تھی جس کے بعد سی پی او راولپنڈی نے خاتون کی فی الفور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، جبکہ ایک ملزم کامل شاہ کو گرفتار کر لیا ہے باقیوں کی تلاش جاری ہے ۔ دوسری جانب تھانہ کہوٹہ پولیس نے خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے کھلی کچہری میں سی پی او محمد احسن یونس کو درخواست دی کہ کامل شاہ، منیر اور ساتھیوں نے زیادتی کی، جس پر سی پی او نے فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا،کہوٹہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم کامل شاہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، معاملہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کر کے میرٹ پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا، ایس پی صدر نے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان کڑی سزا کے مستحق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…