جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری‎

datetime 9  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی

، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی دوہزاراکیس سے وفاقی حکومت کےتمام پنشنرز سمیت سول وآرمڈفورسزپنشنرز پر ہوگا۔خیال رہے وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ یکم جولائی سے وفاقی پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس 14000 سے بڑھا کر 17500 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ) بلدیہ عظمی کراچی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے کہا ہے کہ ملازمین کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے سمیت پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے20ہزار سے زائد پنشنرز اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 2 سال سے فنڈز کی کمی کے باعث اضافے کا اطلاق نہیں ہوسکا تھا، تنخواہوں میں اضافے سے ملازمین کے مالی معاملات بہتر ہوں گے۔لئیق احمد نے کہا کہ فنڈز ملتے ہی تنخواہیں 20فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بجٹ منظور ہوا جس میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مستفید ہوں گے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…