بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ والے ہی اب مسافر گاڑیوں میں سفر کریں گے، صوبائی حکومت نے احکامات جاری کر دیے

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی/آن لائن)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ تمام مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والیافراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے. ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بین الصوبائی

اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے فیصلہ کیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسنیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں۔شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن کراکر خود کواور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔صوبائی وزیر نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے مسافروں کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں۔شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلا ؤکو روک سکتے ہیں۔سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔۔دوسری جانب وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے پہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کررہی ہے، چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اب کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورینٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل نہیں ہورہا، ایس اوپیز پرعمل نا ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نا دکھائی تویہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…