اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں قائم دنیا کا سب سے بڑا ہاکی سٹیڈیم بھی تباہ ہونے لگا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان میں قائم دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم ”نیشنل ہاکی اسٹیڈیم”بھی تباہ ہونے لگا ہے، دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم کی کرسیاں ، اسٹینڈز اور فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ٹروف پہلے ہی کھیل کے قابل نہیں رہی۔نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور

میں دنیا کا سب بڑا ہاکی اسٹیڈیم قائم ہے تاہم انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اب یہ اسٹیڈیم تباہ ہونے لگا ۔قومی کھیل تو عرصہ درازسے ملک میں زوال پذیر ہے ، قومی ٹیم جو رینکنگ میں کبھی نمبر ون مانی جاتی تھی آج اس کی 18 ویں پوزیشن ہے ، ہاکی کی طرح ، سب سے بڑا اسٹیڈیم بھی آہستہ آہستہ تباہ رہا ہے ، اسٹیڈیم کے اسٹینڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹینڈز تباہ حالی کا منظر پیش کرنے لگے۔اسٹیڈیم میں موجود کرسیاں ٹوٹتی جارہی ہیں، ان کے رنگ بھی اڑ گئے ہیں جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف بھی کھیلنے کے قابل نہیں، یہی وجہ ہے کہ قومی کیمپ گراونڈ نمبر دو پر لگتے ہیں۔ویمن ہاکی اکیڈمی کی کھلاڑی مجبوری میں اسی خراب ٹرف پر ٹریننگ کرتی دکھائی دیتی ہیں ، حیرت کی بات یہ کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر اسی اسٹیڈیمز میں موجود ہیں اور اسٹیڈیم کے تمام انتظامی امور اسپورٹس بورڈ پنجاب ہی کے پاس ہیں۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…