اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیاہے، میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وقت سے15منٹ قبل ہی وائرل ہوگیا اور دفعہ 144 کے باوجود طلبا نقل کرتے نظرآئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت جمعرات

سے نویں جماعت کے پرچوں کا آغاز ہوگیا تاہم سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق جاری ہے اور میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔سندھ میں میٹرک کے بعد نویں جماعت سائنس گروپ کے ریاضی کا پرچے لیا جارہا ہے، امتحانات کے دوران کراچی میں دفعہ ایک سوچوالیس بھی کام نہ آئی اور میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا۔دوسری جانب اندرون سندھ میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، جس کے بعد نقل مافیاواٹس ایپ سے ہی جواب بھیجتے رہے اور سوشل میڈیا سے جواب طلبا چھاپتے رہے۔نوشہروفیروزمیں بھی دفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود طلبا نے خوب نقل کی جبکہ میرپور خاص تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام نویں جماعت کے فزکس کے پرچے میں نقل مافیا نے آدھے گھنٹے میں حل شدہ پرچہ امتحانی مراکزمیں پہنچا دیے اور دفعہ 144نافظ ہونے کے باوجود فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھلی رہیں۔یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اوربورڈکے دفاترمیں دفعہ144 نافذ کردی ہے اور امتحانی مراکزمیں غیرمتعلقہ افرادکاداخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکزمیں موبائل فون لیجانے پربھی پابندی ہوگی جبکہ امتحانی مراکزکے قریب فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پربھی پابندی ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…